فنی مہارت،فیڈرل بورڈ کاگرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ کیساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط

فنی مہارت،فیڈرل بورڈ  کاگرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ  کیساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ کے ساتھ تعلیم کے دائرے کو وسیع کرنے کے ساتھ عملی زندگی میں مہارت۔۔۔

 کے شعبوں کی ترجیح کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ کراچی طلبہ کو سرمایہ کاری کے ہنرمہیا کرے گا ۔ بورڈ حکام کے مطابق گرینویچ گلوبل انسٹیٹیوٹ جن پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے ان میں بزنس مینجمنٹ، فیشن/ ٹیکسٹائل، ڈیجیٹل ڈیزائن، فائن آرٹ وغیرہ کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں