گوادرمیں پاکستان ریلوے اور 2چینی کمپنیاں ایپ لانچ کرینگی

گوادرمیں پاکستان ریلوے اور 2چینی کمپنیاں ایپ لانچ کرینگی

اسلام آباد (دنیارپورٹ)پاکستان ریلوے نے گوادر میں دفاتر قائم کردیا ہے اور اسے گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر پورٹ اور فری زونز میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا کام سونپا گیا ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق پاکستان ریلویز اور 2 چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن، ایزی وے نے محکمہ کے آپریشنز کو جدید بنانے ‘ریلوے آٹومیٹڈ بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس (آر اے بی ٹی اے ) کے نام سے ایک ایپ لانچ کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔پیر کو لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آراے بی ٹی اے ایپ تمام سفری ضروریات کا ایک بہترین حل ہے جہاں مسافر ہوٹل کے کمرے ، ٹیکسیاں ریزرو اور سفر کے دوران اپنے کھانے پینے کا بندوبست کرسکتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں