ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے نسٹ کی جانب سے 40لاکھ روپے مالیت کی امداد

 ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے نسٹ کی  جانب سے 40لاکھ روپے مالیت کی امداد

اسلام آباد (دنیارپورٹ)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔

 جس کے تحت اب تک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے 4 ملین روپے مالیت کا امدادی سامان تیار کر لیا گیا ہے ۔ نسٹ نے اس سلسلے میں عطیات جمع کرانے کے لئے اپنے مرکزی کیمپس کے باہر گیٹ نمبر 1، 2 اور کنکارڈیا 1 پر کیمپ قائم کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی پیغامات کے ذریعے لوگوں سے اس عظیم مقصد میں اپنا حصہ ملانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں