نیپرا بجلی کی مارکیٹ مسابقتی بنانے میں ناکام رہا ،گل حسن

  نیپرا بجلی کی مارکیٹ مسابقتی بنانے میں ناکام رہا ،گل حسن

اسلام آباد(نامہ نگار)موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر صاف اور سستی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہاریہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام قابل تجدید توانائی کے حصول کے لئے۔۔۔

 خود کار نقل وحرکت کے ذرائع کے حوالے سے اصلاحات کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ماہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔نیپرا کے مشیر (سی ٹی بی سی ایم) گل حسن بھٹو نے کہا کہ 1992 سے نیپرا بجلی کی مارکیٹ کو مسابقتی بنانے میں ناکام رہا ہے لیکن سی ٹی بی سی ایم اور پاور ویلنگ کے ذریعے ان رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔اجلاس سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے منیجر مارکیٹ ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ احمد تنویر قاضی ، متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کے عقیل جعفری ، ایس ڈی پی آئی کے سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر حسن دائود بٹ اور دیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں