ملازمین کی ایڈہاک بھرتیوں کی انکوائری کرائی جائیگی،جمال ناصر

 ملازمین کی ایڈہاک بھرتیوں کی انکوائری کرائی جائیگی،جمال ناصر

اسلام آباد(دنیارپورٹ)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے پی ایچ ایف ایم سی اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام آفس کا دورہ کیااس موقع پر بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ایچ ایف ایم سی کے تحت 13130 ہیلتھ فیسلیٹیز کام کررہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نچلے درجے کے ملازمین کی ایڈہاک بھرتیوں پر محکمانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ کمپنی کے تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے جامع میکنزم وضع کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی ٹریننگ کے لئے ایک پول بنایا جائے گا۔بعدازاں صوبائی وزیر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے دورہ کے دوران ایڈز کنٹرول پروگرام کے تمام شعبوں میں گئے اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں