محکموں کے سربراہ ڈینگی ہدایات پر عملدرآمد کے پابند:کمشنر

محکموں کے سربراہ ڈینگی ہدایات پر عملدرآمد کے پابند:کمشنر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے اداروں میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے، عمارتوں کی چھتوں اور زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں لاروا بریڈنگ کا چانس زیادہ ہے۔

 ڈی جی آر ڈی اے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کریں کہ صفائی اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ پٹواری شہر میںخالی پلاٹس کی نشاندہی کریں اور مالکان کو صفائی کا نوٹس دیں، انسداد ڈ ینگی مہم میں غفلت پر سخت قا نونی کارروائی کی جائے گی، بوگس سرگرمیوں میںملو ث اہلکا روں کو اظہار و جوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔ ڈاکٹر وسیم نے بتایا ضلع راولپنڈی میں ابھی تک ڈینگی کا ایک کنفرم کیس رپورٹ ہوا، مریض علاج کے بعد صحت یاب ہے۔ محکمہ صحت کی بریفنگ میں بتایاگیا یکم جنوری سے 15مارچ 2023تک ان ڈور ویکٹر سر ویلنس میں 1372378گھر، آؤٹ ڈور 664687 سپاٹس کو چیک کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں