سٹریٹ کرائم، ارشی گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار

سٹریٹ کرائم، ارشی گینگ کا  سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) نصیرآباد پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ارشی گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

 چھینے گئے 3موبائل فونز اور دیگر موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 1لاکھ 6ہزار برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ارشد عرف ارشی، جہانزیب، نبی اور ناصر شامل ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں