چکری روڈ پر ویگن درخت سے ٹکراگئی ،9مسافر زخمی

چکری روڈ پر ویگن درخت سے ٹکراگئی ،9مسافر زخمی

راولپنڈی ( خبر نگار)چکری روڈ پر الحرم سٹی کے سامنے مسافر گاڑی ٹیوٹا ہائی ایس تیز رفتاری کے ساتھ درخت سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے 9مسافر زخمی ہو گئے۔

 ،ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں چھبیس سالہ یاسر علی ،پچیس سالہ مبشر ،چوبیس سالہ عدنان ،بائیس سالہ عائشہ طارق ،بیالیس سالہ تصور ،انیس سالہ پلوشہ ،چوبیس سالہ رومانہ ، سترہ سالہ عائشہ ،پچاس سالہ رخسانہ زخمی ہوئیں ،چھ زخمیوں کو بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں