لہتراڑ روڈ:سستا آٹا لینے کیلئے آنے والوں پر فائرنگ ،دو افراد زخمی گارڈز کا جوابی اقدام ،دوڈاکو بھی زخمی

 لہتراڑ روڈ:سستا آٹا لینے کیلئے آنے  والوں پر فائرنگ ،دو افراد زخمی  گارڈز کا جوابی اقدام ،دوڈاکو بھی زخمی

اسلام آباد(خبرنگار)تھانہ کورال کے علاقے میں لہتراڑ روڈپردوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ، دو ڈاکوئوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سستا آٹا لینے کیلئے آٹے کی لائن میں کھڑے دو افراد زخمی ہوئے ،گارڈز کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو بھی زخمی ہوئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، کورال پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں