قائد اعظم یونیورسٹی:کیمپس منیجر کی تعیناتی کیلئے24 مارچ کو انٹرویو

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سکیورٹی ، ہاسٹلز کے معاملات۔۔۔
یونیورسٹی میں امن و امان کی صورت حال بر قرار رکھنے اور جامعہ میں غیر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے گریڈ بیس پر کیمپس منیجر کی تعیناتی کیلئے 24 مارچ جمعہ کو واک ان انٹرویو کا فیصلہ کیا ہے ، امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ چو بیس مارچ کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے تما م اصل دستاویز کے ہمراہ انٹرویو کے لئے پیش ہوں ، یونیورسٹی رجسٹرار راجا قیصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹ عارضی ہے جس میں فکس تنخواہ دی جائے گی جس کا تعین بعد ازاں کیا جائے گا، امیدوار کا متعلقہ شعبے میں سات سال تجربے کا حامل ہونا ضروری ہے ،دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے بیس مارچ بروز سوموار سے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے یونیورسٹی کھولنے جبکہ بی ایس طلبا کے لئے ستائیس مارچ سے آن لائن کلاسوں کے اجرا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔