اے این ایف :منشیات کی بھاری مقدار برآمد ،متعدد ملزمان گرفتار

 اے این ایف :منشیات کی بھاری مقدار برآمد ،متعدد ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے کے قریب بین الصوبائی سمگلرز کی کار سے 60کلو چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمدکر لی گئی اورپشاور کے رہائشی 4 ملزمان گرفتارکر لئے ، ایکسپریس وے کھنہ پل کے قریب راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 1 کلو چرس جبکہ ڈھوک حسو کے قریب مردان کی رہائشی خاتون سے 1 کلو چرس برآمدکر لی گئی،لاہور جی پی او آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے مشکوک کپڑوں کے پارسل سے 857 گرام آئس برآمدکی گئی،اے این ایف اور ایف سی نے بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران جھاڑیوں میں چھپائی گئی 202 کلو 800 گرام چرس برآمدکر لی،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں