پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ، امین اسلم

پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ، امین اسلم

حضرو (نمائندہ دنیا) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

ناکام حکومت پر امن کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرے چادر اور چار دیواری کا جو تقدس پامال کیا گیا ہے ۔اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،سستا آٹا سے غریب اور مستحق لوگوں کی آبرو کی تذلیل کی جا رہی ہے ۔ لوگ سارا سارا دن لائنوں میں دھکے کھا رہے ہوتے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں