ایڈ ٹیک کے جدید اسلوب عام کرنیکی ضرورت ہے ، ڈاکٹر ناصر

 ایڈ ٹیک کے جدید اسلوب عام کرنیکی ضرورت ہے ، ڈاکٹر ناصر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)حصول تعلیم کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ایڈ ٹیک کے جدید اسلوب کو اپنانے اور عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لرننگ میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے \"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے فیکلٹی ممبران کو ہائبرڈ/بلینڈڈ اور فیس ٹو فیس موڈ کے تحت تدریسی عمل میں ایڈ ٹیک مہارتیں سکھانے کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو لرننگ میٹریل ویڈیوز کی صورت میں بھی فراہم کریں گے ، رمضان کے فورا بعدپہلے مرحلے میں بی ایس پروگراموں کے ویڈیوز کی ریکارڈنگ کا کام شروع کردیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں