رمضان میں اشیاکی قیمتوں پرکڑی نظررکھیں گے ،وزیربلدیات

رمضان میں اشیاکی قیمتوں پرکڑی نظررکھیں گے ،وزیربلدیات

راولپنڈی، ملہال مغلاں (نیوز رپورٹر، نامہ نگار) صوبائی وزیر بلدیاتی ابراہیم حسن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک کے دوران اشیا ضرورت کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی ۔۔۔

 گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا ،لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تاجر طبقہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائے ۔ وہ کمشنر آفس راولپنڈی میں تاجروں اور راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے ۔ تاجر برادری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کیساتھ رمضان المبارک کے دوران مکمل تعاون کیا جائے گا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکیج پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے چکوال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے شہر میں مفت آٹا سکیم کے ٹرکنگ پوائنٹ کا معائنہ کر کے اہل افراد میں مفت آٹا تقسیم کے تمام تر عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں