شہری 1گاڑی ، ٹریکٹر اور تین موٹرسائیکلوں سے محروم

شہری 1گاڑی ، ٹریکٹر اور تین موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آبا د ( خبر نگار ) مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک گاڑی ، ٹریکٹر، تین موٹرسائیکلوں،لاکھوں کی نقدی، موبائل فونوں ، لیپ ٹاپس، بیل اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔۔۔

ایک واردات میں ڈاکوئو ں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا، گولڑہ میں عرفان نے مقدمہ درج کروایاکہ پرانا شاہ اللہ دتہ روڈ پر تین ڈاکوئو ں نے اسے روکا ، موبائل فون ونقدی چھینی جیسے ہی اس نے موٹرسائیکل سٹارٹ کیاتو ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، شالیمار میں ذیشان ، سہالہ میں ارسلان کے موٹرسائیکل جبکہ آبپارہ میں تاج محمد کی کار، بھارہ کہو میں نوید کا ٹریکٹر چور لے اڑے ، ادھر سیکرٹریٹ میں رضاسے موبائل فون ، بھارہ کہو میں حیدر علی کا بیل، آئی ایریا میں اویس اور اسکے تین کزنوں سے نقدی ڈھائی لاکھ اور موبائل فون ، شمس کالونی میں فہد سے موبائل فون ، نون میں عثمان سے موبائل فون ، نقدی ، لیپ ٹاپ وغیرہ، کورال میں اخلاق سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں