راولپنڈی:وارداتیں، 3گاڑیاں، 17موٹرسائیکلیں چوری

راولپنڈی:وارداتیں، 3گاڑیاں، 17موٹرسائیکلیں چوری

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی 59وارداتوں میں شہریوں کو 3گاڑیوں، 17موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

نیوٹاؤن سے اللہ دتہ، ایاز، رضوان کی گاڑیاں چور لے اڑے، نصیرآباد سے قدیر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا، صدیق سے نقدی 45ہزار روپے اور 2عدد موبائل فون، ارشد سے نقدی 90ہزار روپے چھین لی گئی، آر اے بازار کی حدود سے طارق سے نقدی 5لاکھ روپے، روات کی حدود سے عمران مصطفی سے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے چھین لئے گئے، گنجمنڈی کی حدود ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ سے تین بیٹریاں، وارث خان سے حسین کا موبائل فون، نیوٹاؤن سے واصف کے کمرے سے نقدی 22ہزار روپے، استری، عمیر کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ ریس کورس کی حدود سے شاہد اقبال کے گھر سے 150000روپے اور طلائی زیورات چوری کر لئے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں