ٹارگٹ کلنگ، نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا سربراہ قتل، 4افراد زخمی

ٹارگٹ کلنگ، نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا سربراہ قتل، 4افراد زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کی حدود ہاتھی چوک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سربراہ قتل، سابق یوسی چیئرمین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماڈل ٹائون ہمک اسلام آباد کے رہائشی 70سالہ سردار محمد اعظم سربراہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اپنے سکیورٹی گارڈز اور ساتھی کے ہمراہ ہاتھی چوک پہنچے تو 2نامعلوم افراد نے ان پر فائر نگ کر دی جس سے سردار اعظم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حیدر شاہ، ابوبکر، ساجد حمید سابق چیئرمین یوسی رنیال شدید زخمی ہوگئے، جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا، ادھر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں