پولیس کی چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ ،1ملزم گرفتار،باقی فرار

پولیس کی چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ ،1ملزم گرفتار،باقی فرار

اسلام آباد( خبر نگار ) کورال و نیلور پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے ایک کو پکڑ لیاگیاجبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 تھانہ نیلور میں کورال کے ایس ایچ او شفقت فیض نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ انتہائی خطرناک گروہ سے تعلق رکھنے والے محمود سلطان عرف چاندی بارے علم ہوا کہ وہ کچھ عرصہ قبل جیل سے رہاہوکر آیاہے اور کجناہ کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں موجود ہے ملزم دہرے قتل کیس میں مطلوب بھی تھا، جب چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ریڈ کیاتو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی، محمود سلطان، زاہد وعمران پسران سلطان فائرنگ کرتے ہوئے ملحقہ نالے کے ذریعے بھاگ نکلے جبکہ انکا ایک ساتھی خاور خان بمعہ اسلحہ پکڑ لیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں