قراقرم یونیورسٹی کے 62طلبہ میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

 قراقرم یونیورسٹی کے 62طلبہ  میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ کے تحت 62 طلبا وطالبات میں چیکوں کو تقسیم کردیا۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے خصوصی شرکت کی ،جن کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی افسران سمیت سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات موجود تھے ،تقریب کے آخر میں وائس چانسلر اور دیگر سینئر افسران نے طلبہ میں بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ 62طلبہ میں بینظیر انڈر گریجویٹ سکالر شپ فیز تھری کے تحت مجموعی24لاکھ 80ہزار روپے سکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں