مری :ہائی وے کے ورک چارج ملازمین کا احتجاج ،دھرنا

مری :ہائی وے کے ورک  چارج ملازمین کا احتجاج ،دھرنا

مری (نمائندہ دنیا) محکمہ ہائی وے مکینیکل مشینری سب ڈویژن مری کے ورک چارج ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج،سڑک پر دھرنا ۔۔۔

گھنٹوں ٹریفک جام ہونے سے مشکلات کا سامنا، ورک چارج ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر محکمہ ہائی وے مکینیکل مشینری سب ڈویژن سنی بینک کے سامنے سڑک پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ورک چارج ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے سیزن میں سڑک پر نمک چھڑکاؤ کے لئے شدید سردی کے دوران تین ماہ لگا تار کام کیا اور ابھی تک تنخواہیں نہیں دی گئیں جبکہ محکمہ کی جانب سے آئے روز ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ، اس سلسلہ میں جب ایکسین ہائی وے مکینیکل مشینری سب ڈویژن مری اسامہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل ہونے سے تنخواہوں میں تاخیر ہوئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں