قائد اعظم یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ جاری

قائد اعظم یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی میں شعبہ قانون کے طلبہ نے آن لائن کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ، یونیورسٹی پچھلے مہینے دو لسانی گروہوں کے درمیان تصادم اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب بند کر دی گئی تھی۔

 واقعے کو قریباً ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں تاحال بحال نہیں کرائی جا سکیں،کئی ہفتوں بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا جسے طلبا نے مسترد کر دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بندش کے سبب پہلے ہی تعلیم کا کافی حرج ہو چکا ہے ، ایسے میں آن لائن کلاسز انکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے ،ملک کے مختلف دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولت دستیاب نہیں ،طلبہ کے کلاسز بائیکاٹ کو تین دن ہو چکے ہیں اور طلبہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ کیمپس میں تعلیمی عمل اور کلاسز کو فی الفور شروع کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں