ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف کارروائی، تاجروں نے ہڑتال کردی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ایف بی آر کی جانب سے پوائنٹ آف سیل ڈیکلیئر نہ کرنے پر راولپنڈی میں صرافہ سے وابستہ تاجروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز، ایف بی آر کی ٹیم آتے ہی تاجروں نے شٹرڈائون ہڑتال کر دی۔
ایف بی آر کی ٹیم صرافہ مارکیٹ مری روڈ پر تاجروں کی جانب سے پوائنٹ آف سیل مقررہ نہ کرنے پر کریک ڈاؤن کیلئے مری روڈ، صرافہ مارکیٹ پہنچی تو تاجروں نے شٹرڈائون ہڑتال کردی جس پر ایف بی آر کی ٹیم نے تاجروں کو کمشنر سے مذاکرات کیلئے بھجوایا۔ ضیاء اللہ چوہان، ثاقب رفیق، آصف ادریس، عبدالقدوس اور دیگر تاجر رہنما مذاکرات کیلئے کمشنر آفس ایف بی آر گئے جہاں انہیں ویٹنگ روم میں بیٹھائے رکھا تاہم کمشنر مذاکرات کے بغیر ہی چلی گئیں جس پر تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا اورمری روڈ پر مارکیٹ کو احتجاجاً مکمل بندکردیا۔