سیکرٹری آئی ٹی نوید شیخ پی ٹی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

سیکرٹری آئی ٹی نوید شیخ پی ٹی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نوید احمد شیخ کو نیا چیئرمین اور ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو ڈائریکٹر منتخب کیا ہے۔

سابق وفاقی سیکرٹری محسن مشتاق چاندنا نے کمپنی چیئرمین اور ڈاکٹر ارم انجم خان نے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نوید احمد شیخ کو کمپنی چیئرمین ،عبدالرحیم اے النوریانی ، حامد یعقوب شیخ ، حاتم دوادار ،احمد مجتبیٰ میمن میخائل گرچک ، محمد کریم اور بوراک سینوگل کو بورڈ ڈائریکٹر ز منتخب کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں