سگریٹ کی ڈبی پر ڈیوٹی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے ،ابراراللہ

سگریٹ کی ڈبی پر ڈیوٹی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے ،ابراراللہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) محنت کش لیبر فیڈریشن کے صدر ابراراللہ نے کہا ہے کہ سگریٹ کی ڈبی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے ۔۔۔

ملٹی نیشنل کمپنیاں غلط اعداد و شمار پیش کرکے مقامی تمباکو صنعت کو ختم کرنا چاہتی ہیں،ملٹی نیشنل کمپنیاں نامعلوم کاشتکاروں کے نام سے پریس کانفرنس نشر کرکے حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ، کاشتکار کسی طرح سگریٹ کی ڈبی پر نافذ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو تمباکو پتے پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ تمباکو پتے پر ٹیکس سے مقامی صنعت کار ختم اور کاشتکارو مزدور بے روزگار ہو جائیں گے ، تمام کاشتکار ملٹی نیشنل کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکر ٹری کسان بورڈ عبدالصمد صافی،چیئرمین ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن لیاقت یوسف زئی،جنرل سیکرٹری سرحدایگریکلچرل اینڈ رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن حسین احمد ،صدر انجمن تحفظ حقوق کاشتکاران نعمت شاہ روغانی سمیت دیگر صنعتی مزدوروں اور کاشتکاروں کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں