کمشنر راولپنڈی نے نمبرداروں کے اختیارات بحال کر دئیے

 کمشنر راولپنڈی نے نمبرداروں کے اختیارات بحال کر دئیے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژن بھر میں نمبرداروں کے اختیارات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ۔۔۔

 ہر تحصیل کی سطح پر ان کیلئے آفس قائم کئے جائیں اور جس جگہ نمبر دار موجود نہیں وہاں پر جلد از نمبر دار تعینات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزنمبر دار ایسوسی ایشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمشنر نے کہا کہ زمینی وارثت کی کرپشن کو روکنے کا سب سے موثر طریقہ نمبر داری نظام ہے اس موقع پر کمشنر نے نمبرادری نظام کی بحالی کا نوٹیفکیشن اور کارڈ تقسیم کئے۔کمشنرکی زیرصدارت امن کمیٹی کااجلاس،سانحہ 9مئی کی مذمت کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں