ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کامقدمہ درج کرلیاگیا

ہوائی فائرنگ سے بچے کی  ہلاکت کامقدمہ درج کرلیاگیا

اسلام آباد( اپنے نامہ نگارسے )شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے والے بچے کو گولی مار کر قتل کر نے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

شمس کالونی تھانہ میں برہان الدین اے ایس آئی نے بتایاکہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پہنچے تو دیکھاکہ صلاح الدین ودیگر فائرنگ کررہے تھے جن کو عثمان نامی ایک بچے نے منع کیاتو صلاح الدین نے اس پرفائرکردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اورچل بسا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں