جاتلی:اقدام قتل مقدمہ میں ملزم دلاور گرفتار، کلاشنکوف برآمد

جاتلی (نمائندہ دنیا) جاتلی پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا۔
ملزم دلاور سے دھماکہ خیز مواد 2ہینڈ گر نیڈ اور کلاشنکوف برآمد، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کے ساتھی نزاکت کو بھی گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے رائفل 7ایم ایم بھی برآمد کی گئی ہے، ملزم دلاور اقدام قتل اور دیگر کئی مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ہے، ملزم سے برآمد ہونیوالے خطرناک اسلحہ کے حوالے سے تمام زاویوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔