مری:بھاری گیس بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوادیں

مری:بھاری گیس بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوادیں

مری (نمائندہ دنیا) سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکلو ا دیں، عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ سوئی گیس نے جنوری سے گیس نرخوں میں تقریباً 1150فیصد اضافہ کیا ہے۔

جس کا اطلاق جنوری سے کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جو بل وصول کر رہا ہے وہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں جبکہ میٹر کا کرایہ 40روپے سے بڑھا کر غیر قانونی طور پر 500روپے کر دیا گیا ہے۔، عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس اور بجلی کے بلوں سے غیر قانونی وصولیاں بند کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں