لڑکے سے زیادتی ، ملزم کو 20سال قید 2لاکھ جرمانہ

لڑکے سے زیادتی ، ملزم کو 20سال قید 2لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج عرفان نسیم تارڑ نے اغوا اورزیادتی کے مقدمہ میں ملزم کو 20سال قید اور 2لاکھ جر مانے کی سزا سنا دی۔

ملزم حسنین نصیر الیاس عرف نینو نے 13سالہ لڑکے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے اغوا کے جرم میں 10سال قیداور 1لاکھ جرمانہ جبکہ زیادتی کے جرم میں 10سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مجرم نے 13سالہ لڑکے کواغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، مقدمہ متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں تھانہ مری میں درج کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں