نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2023سے 31مارچ 2024تک ہوگا، مراسلہ جاری

نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2023سے 31مارچ 2024تک ہوگا، مراسلہ جاری

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2023سے 31مارچ 2024تک کر دیا ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں تعلیمی سال یکم اپریل سے 31مارچ تک ہو گا، مارچ میں بچوں کے امتحانات لئے جائیں گے اور 31مارچ تک نتائج کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے تعلیمی سال پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں