مضرصحت،ملاوٹ شدہ اشیاخورونوش کیخلاف کریک ڈائون

مضرصحت،ملاوٹ شدہ اشیاخورونوش کیخلاف کریک ڈائون

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خورونوش میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں۔۔۔

 راولپنڈی میں ناقص آئل اور مصالحہ جات، جہلم میں 480لٹر، چکوال میں 150لٹر ملاوٹ شدہ دودھ اور 120کلو مضر صحت دہی تلف کر دیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس اور 2سپلائرز پر جرمانے عائد کئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جہلم کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، دودھ میں مضر صحت اجزا کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 2سپلائرز کو جرمانہ کیا گیا۔ راولپنڈی میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 6ہوٹلوں کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، چکوال میں مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت پر ایک ڈیری شاپ کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں