غوری ٹائون مالکان نے پلاٹوں کاقبضہ نہ دیا،رقم ہڑپ

غوری ٹائون مالکان نے پلاٹوں کاقبضہ نہ دیا،رقم ہڑپ

اسلام آباد(خبر نگار)پلاٹوں پر قبضہ نہ دینے، جعلی فائلیں بنا نے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ کورال میں شیخ نوید نے مقدمہ درج کروایاکہ 2017میں غوری ٹائون کے فیز 7میں رفیق سے 5مرلہ کا پلاٹ خریدا، کمپنی کو تمام ادائیگیاں کیں مگرپلاٹ کسی اورکو دے دیا،غوری ٹائون کمپنی نے دھوکاکیا۔ادھر فرزانہ شفقت ،آصٖف ایوب،جابر،زاہد محمود نے بھی مقدمات  درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پلاٹ خریدے تاہم ابھی تک نہ پلاٹ دئیے گئے اور نہ ہی رقم واپس کی گئی،  اب راجہ سفیر، جہانگیر، سلیمان ، عبدالرحمان ،چوہدری رمضان عمار اورانکے ملازمین اظہر ستی، یاسر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں