پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے وفد کا چین کا دورہ

پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے وفد کا چین کا دورہ

اسلام آ باد(دنیا رپورٹ ) پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے وفد کا چین کا دورہ ،وفد کے ارکان چائنا الیکٹرک پاور آلات اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی (سی ای ٹی) کے دفتر بھی گئے اس وفد کو لاہور میں چین کے قونصل جنرل نے مدعو کیا تھا۔

گوادر پرو کے مطابق شرکا نے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر بتایا گیا کہ 2017 تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو چند سال میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل کیا جائے گا تاہم بجلی بحران نے صورتحال بدل دی ،پاکستان کی ٹرانسمیشن لائنیں بہت پرانی ہیں اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے خستہ حال ہیں جس سے بجلی کی ترسیل ناممکن ہے ،جب سی پیک پراجیکٹ پر غور کیا گیا تو بجلی کے شعبے کے مسائل کو سب سے آگے رکھا گیا، اس تناظر میں بڑے منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ان میں سے ایک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن پراجیکٹ سی ای ٹی کے ذریعہ مکمل ہوا ہے ،منصوبے کو 25 سال کے بعد قومی ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں