سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے این ای او سی کے قیام کا منصوبہ

 سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے این ای او سی کے قیام کا منصوبہ

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ہلا لِ احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے دورہ این ڈی ایم اے کے موقع پر ملاقات کی۔

 اِس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے سیلاب متاثرین کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات اور ہلال ِاحمر کے مختلف پروگراموں ڈیزاسٹر مینجمنٹ،فرسٹ ایڈ، موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت ،روڈ سیفٹی، موبائل ہیلتھ سہولیات پینے کے صاف پانی کی فراہمی، رضاکارانہ جذبوں کا فروغ اور کیش ٹرانسفر پروگرام (نقد مالی امداد) سمیت دیگر سے متعلق آگاہی دی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے مرحلہ میں ہم تعاون کے خواہاں ہیں، اِس ضمن میں نیشنل ایمرجنسی سینٹر (این ای او سی) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، جس میں ہلال ِاحمر کو سپیشل ڈیسک تفویض کیا جائے دونوں ادارے اَرلی وارننگ سسٹم، گیپ اینالیسز، سائنٹیفک ڈیٹابیس میکانزم، جیو ٹیگ میکانزم کو سینٹرلائز کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں