قومی و ملکی املاک کو نقصان پہچانا درست نہیں ،ملی یکجہتی کونسل

 قومی و ملکی املاک کو نقصان  پہچانا درست نہیں ،ملی یکجہتی کونسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ  احتجاجی جلوس ، جلسے اور ریلیاں نکالنا ہر جماعت اور ہر پارٹی کا قانونی حق ہے تاہم قومی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی جس میں مفتی گلزار احمد نعیمی، سید محمد صفدر گیلانی  اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس نے ایران و سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اظہار مسرت کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں