حسن ابدال:نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ،سر پر زخموں کے نشان
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کی حدود سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ،خاتون کے سر پر زخموں کے نشان ہیں ، نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھا نہ صدر کی حدود میں واقع نواحی علاقے ڈھوک نواز خان (غرشین )سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے ، نعش سے متعلق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا، نعش کے سر پر زخموں کے نشان ہیں، مرنے والی خاتون کی تا حال شناخت نہ ہو سکی ،صدر حسن ابدال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔