موجودہ کشیدہ صورتحال میں مذاکرات ضروری :اے پی ایم ایل

 موجودہ کشیدہ صورتحال میں مذاکرات ضروری :اے پی ایم ایل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اے پی ایم ایل کے چیئرمین احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ نو مئی ملک کا سیاہ ترین دن ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی باراپنی افواج کو ٹارگٹ کیا گیا۔

موجودہ کشیدہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات سود مند ہوسکتے ہیں،صبر اور برداشت کے فقدان کے باعث جمہوریت چل نہیں سکتی،انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے جس سے ریاست کو خطرات ہیں نیشنل پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ مقننہ اور پارلیمان کی اپنی حدود ہیں کوئی ادارہ کسی دوسرے ا دارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا کیونکہ اس سے تصادم ہو گا،عدلیہ پارلیمنٹ کے امور میں مداخلت چاہتی ہے ، ملک میں چارٹر آف معیشت ہونا چاہئے، 1971میں ریاست کو بچانے کی کوشش نہیں کی گئی،آدھا پاکستان ٹوٹتے دیکھا، مجھے آج بھی ویسے ہی حالات نظر آرہے ہیں، سیاست دانوں نے ملک کو لوٹا، موجودہ کشیدہ صورتحال میں مذاکرات ہی سود مندحل ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں