شہری پرتشددکے بعدقتل،دوخواتین سمیت6افرادگرفتار

شہری پرتشددکے بعدقتل،دوخواتین سمیت6افرادگرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

 تھانہ رمنا میں فیصل ریاض نے مقدمہ درج کروایا کہ اسکا بھائی گھر  آنے والے تین نامعلوم افراد کے ساتھ گیا، رات گئے واپس نہ آیاتو اس کی تلاش شروع کردی بعدازاں پولیس کال پر جی الیون فور گیاتو بھائی کی نعش پڑی ہوئی تھی جس کے جسم پر تشددکے واضح نشانات موجود تھے ، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کیا گیا۔پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگا لیا ہے ، ناجائز تعلقات کے شبہ میں شہری کو قتل کیا گیا ادھر سی پی او اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد دو خواتین اور چار مردوں کو گرفتارکیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں