اسلام آبادمیں گزشتہ سال آتشزدگی کے 1685 واقعات

اسلام آبادمیں گزشتہ سال آتشزدگی کے 1685  واقعات

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی دارالحکومت میں سال 2022 میں آگ لگنے کے 1685 واقعات ہوئے ۔

وفاقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 41فیصد گرین ایریا میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے ۔ سی ڈی اے اور میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے پاس ہائی رائز عمارتوں کی اونچائی کے مطابق آگ بجھانے کیلئے اسنارکل (snorkels) دستیاب ہی نہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 2020 تا 2022 اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ اسلام آباد میں 2020 میں 1134 اور 2021 میں 1173 واقعات ہوئے ۔ اسلام آباد میں سال 2022 میں 1685 واقعات میں سے گرین ایریا میں 686 ، گھروں میں 321 ، تجارتی علاقوں میں 167، سرکاری عمارتوں میں32، صنعتی علاقوں میں 54، دکانوں میں42 اور کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگنے کے 173 واقعات شامل ہیں ۔ ،بجلی کی تاروں اور شارٹ سرکٹ سے 168، گاڑیوں کو 104، گیس سے آگ کے لگنے کے 46 واقعات ہوئے ۔ سی ڈی اے اور میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے پاس 68میٹر تک آگ بجھانے کیلئے اسنارکل موجود ہیں جبکہ اسلام آباد میں متعدد ہائی رائز بلڈنگ کی اونچائی 113 میٹر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں