بھارہ کہو،35لاکھ کی ڈکیتی،فائرنگ سے ڈاکوزخمی

بھارہ کہو،35لاکھ کی ڈکیتی،فائرنگ سے ڈاکوزخمی

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) بھارہ کہو دن دیہاڑے اسلحے کی نوک پر 35لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی۔۔۔

 وقاص نامی شخص بینک سے رقم لے کر گھر جار ہا تھا نالہ کو رنگ کے پاس دو مو ٹر سائیکل سو ار ڈاکو ؤں نے گھیر لیا ڈاکو اپنے زخمی ساتھی سمیت  فرار ہونے میں کا میا ب ہوگئے، تھا نہ بھارہ کہو کی حد و د میں چوری اور ڈکیتی کی واردات سے شہر یو ں میں شدید خو ف و ہر اس پھیل گیا، بہارہ کہو سپرنگ ویلی کے رہا ئشی رسول شریف نے تھانے بہارہ کہو میں درخواست دیتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ میں اورمیرا عزیز وقاص بینک سے 35لاکھ روپے نکلوا کر گھر جارہے تھے کہ نالہ کو رنگ کے پاس دو موٹر سائیکل سواروں نے گھیر لیا اور وقاص کی کن پٹی پر پسٹل رکھ کر گا ڑی کی پچھلی سیٹ سے پیسے چھین کر فائر نگ کر تے ہوئے فر ارہو گئے ، وقا ص نے گا ڑی سے رائفل نکال کر ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا لیکن ڈاکو اپنے زخمی ساتھی سمیت فرا ر ہو گئے ، شہریو ں نے پولیس حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں