متعدد وارداتیں ، شہری 10گاڑیوں ،33موٹر سائیکلوں سے محروم

متعدد وارداتیں ، شہری 10گاڑیوں ،33موٹر سائیکلوں سے محروم

اسلام آباد (خبر نگار) جڑواں شہروں میں وارداتوں کے دوران 10گاڑیاں ،33 موٹرسائیکلیں ،لاکھوں کی نقدی، زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو پانچ گاڑیوں، 11موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، نصر اللہ ،کوثر،نوید،زاہد،عمیر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ سجاد،ندیم،شفاقت،خضر،سیف وغیرہ کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ،ساجد سے موٹر سائیکل، طارق کا موبائل فون،منیر سے نقدی اور دیگر کاغذات،عمران کی دکان سے اسلحہ کی نوک پر دو لاکھ 40ہزار روپے ،عارف کا موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھین لیاگیا۔ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہریوں کو 5گاڑیوں ، 22موٹرسائیکل ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ، آصف ،وقاص،تیمور ،لیاقت ،علی کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ،عاصم سے موٹرسائیکل، دوست محمد سے موبائل فون اور 5ہزارروپے ،راجہ فیصل سے اسلحہ کے زور پرموبائل اور نقدی چھین کی گئی۔ائیرپورٹ پولیس کو محمد عاطف نے بتایا کہ بھینسوں کا باڑہ شراکت داری پر بنا رکھا ہے ، جس پر میں نے 11عددبچھڑے بیچنے کی غرض سے رکھے ہیں ، جس میں سے دو عددبچھڑے چوری ہو گئے ، نعمت اللہ نے بتایا کہ نامعلوم چور موٹروے کراسنگ نزد ڈھوک دراب سے میٹر مین لائن کاٹ کرلے گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں