پمزمیں ایمرجنسی مریضوں کوعلاج کی مفت سہولت کی ہدایت

پمزمیں ایمرجنسی مریضوں کوعلاج کی مفت سہولت کی ہدایت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکند ر نے احکامات جاری کئے ،شعبہ ایمرجنسی میں خون کے ٹیسٹ، ایکسرے ، الٹراسائونڈ سمیت ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

کسی مریض کی شکایت پر متعلقہ ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور کوتائی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ راناعمران سکندر نے ہدایت دی ہے کہ ہسپتال میں دستیاب سہولت کے باوجود مریضوں کو نجی لیبارٹریوں میں بھجوانے پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قومی صحت اور وفاقی سیکرٹری قومی صحت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں