کوروناوائرس کے مزید4 مریض اسلام آبادمیں شرح0.35 فیصدریکارڈ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 4مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کوئی موت نہیں ہوئی۔
جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.17فیصد رہی ہے ،کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 2ہزار 322 ٹیسٹ کئے گئے ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 0.35 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔