تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائیر باپ بیٹا سمیت 8ملزم گرفتار

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائیر باپ بیٹا سمیت 8ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تعلیمی اداروں میں منشیات کے سپلائیر باپ بیٹا سمیت 8ملزم گرفتار کر کے مجموعی طور پر 10کلو سے زائد ہیروئن، چرس اور 17لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پیرودھائی پولیس نے منشیات کے دو ڈیلرز امریز عرف میجی بٹ اور اس کے بیٹے زوہیب عرف زیبی کو گرفتار کر کے 4کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی، ملزمان نے تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ تین سپلائیرز وسیم، عدیل اور صفدر کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ علاوہ ازیں دھمیال پولیس نے ملزم الیاس سے 2260گرام چرس، ملزم عمر سے 1180گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم زربخت سے 17لٹر شراب برآمد کی، مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں