عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرائے ،وزیراعظم انوارالحق

 عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرائے ،وزیراعظم انوارالحق

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

 جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں پوشیدہ ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ،یہ مسئلہ پچھلے 75برس سے سلامتی کونسل میں ہے اور حل طلب ہے ،تحریک آزادی کشمیر ایک حقیقی تحریک ہے جس کا مقصد قابض بھارتی فوج سے اپنے خطے کو آزاد کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف لاکھوں کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیری حریت رہنماؤں کے خلاف بھارت کے غیر انسانی رویے کا نوٹس لینا چاہیے ۔وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں