ہائیکورٹ و ماتحت عدلیہ میں آج تعطیل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس سے جاری احکامات کے مطابق عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اسلام آبادہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ و ویسٹ میں آج عام تعطیل ہے۔ اور عدالتیں بند رہیں گی۔