بحالی جمہوریت کیلئے پی پی وکلا نے ڈٹ کر مقابلہ کیا:نیئر بخاری

 بحالی جمہوریت کیلئے پی پی وکلا نے ڈٹ کر مقابلہ کیا:نیئر بخاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پیپلز لائرز فورم نیئر بخاری نے کہا پیپلز پارٹی کے وکلا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔۔۔

 آزاد عدلیہ ، انصاف و بنیادی حقوق کی مساوی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پیپلز لائرز فورم کا کردار صف اول کا رہا۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے پیپلز لائرز فورم کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے پہلے مشاورتی اجلاس کی یہاں صدارت کی۔ صوبائی عہدیداران نے پارٹی کا منشور اور بینظیر شہید کا نظریہ عام کرنے کا عہد کیا۔ سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات کے بارے میں مشاورت بھی کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں