راولپنڈی، بہارہ کہو میں 3نوجوان قتل ،باپ ،2بیٹے زخمی
راولپنڈی،بہارہ کہو(خبر نگار، نمائندہ دنیا)لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے، تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں گھر کے تنازع پر باپ بیٹوں کا لڑائی جھگڑا ہوا۔۔۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک بیٹا واجد جاں بحق ، باپ صفدر اور دو بیٹے سہیل اور بلال زخمی ہو گئے ، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال بھجوایا ،سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، دریں اثنا تھانہ نصیر اباد کی حدود مصریال گاؤں میں مقتول ہمایوں خان اپنے والد کے ساتھ درزی کا کام کرتا تھا کہ کچھ افراد نے اسے دکان سے باہر بلایا اوراسے گولی مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ بہارہ کہو کے مین گیٹ کے سامنے دن دہاڑے خاندانی دشمنی بنا پر مخالفین نے نوجوان ابراہیم ولد شیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس کے مطابق مقتول ابراہیم کی عزیز وغیرہ سے دشمنی چل رہی تھی ۔