شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بلامقابلہ صدر منتخب

شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس ہوا، پارٹی دستور کے تحت مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

شاہ غلام قادر کو مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کا بلامقابلہ صدر، مشتاق احمد منہاس کو سینئر نائب صدر، چودھری طارق فاروق کو سیکرٹری جنرل، چودھری عزیز، ڈاکٹر نجیب نقی، راجہ نصیر احمد ،نورین عارف نائب صدر منتخب ہوئے، سردار عبدالخالق وصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بیرسٹر افتخار گیلانی سیکرٹری اطلاعات اور مریم کشمیری بلامقابلہ صدر خواتین ونگ منتخب ہوئیں۔ طارق فضل چودھری ، حنیف عباسی، چودھری رخسار احمد، نصیب اللہ گردیزی اور راجہ افتخار ایوب پر مشتمل الیکشن اتھارٹی نے کامیاب امیدواران کا اعلان کیا ۔، چودھری رخسار احمد نے انتخابی عمل پر الیکشن اتھارٹی کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر غلام قادر نے کہا نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت ہیں، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی۔ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے پاکستان ترقی کرے گا تو آزاد کشمیر میں ترقی ہو گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں