اٹک بھابی کو قتل کر کے روپوش ہونے والا اشتہاری گرفتار
اٹک (نمائندہ دنیا) بھابی کو موت کے گھاٹ اتار کر موٹروے سی پیک پر پھینک کر روپوش ہونے والا پٹھان مجرم اشتہاری گرفتار، 8اپریل کو تھانہ پنڈی گھیب پولیس کو اطلاع ملی کہ سی پیک روڈ پر ایک نامعلوم خاتون کی لاش پڑی ہوئی ہے۔۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر اس کا مقامی ہسپتال سے پوسٹ ما رٹم کراکر امانتاً دفن کیا اور نامعلوم قاتل کے خلاف مقدمہ قتل درج کیا، دوران تفتیش پولیس نے اس خاتون کا سراغ لگایا کہ وہ راولپنڈی کی رہائشی تھی جس کو اس کے دیور رئیس احمد ساکن مردان نے قتل کر کے اس کی لاش کو سی پیک روڈ پر پھینک دیا اور روپوش ہو گیا، پولیس نے قاتل رئیس احمدکو ٹریس کر کے عدالت سے ریما نڈ حاصل کر لیا۔